تعارف

ضروریات کی تشخیص کے ٹول (NAT) کی تعریف:

ضروریات کی تشخیص کے ٹول (NAT) کو انسانی حقوق کے نقطۂ نظر کی بنیاد پر تیار کیا گیا تھا اور معذور مہاجرین کی تشخیص کے لیے AMiD پروجیکٹ کے تحت اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ معذوری کی تشخیص کے عمل میں ترجیح کے طور پر فرد کی ضروریات اور ترجیحات کو متعین کرنے کی کوشش میں NAT معذور افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے اصولوں (UNCRPD) پر عمل کرتا ہے۔ اس وجہ سے، NAT کے سوالات کو صارف دوستانہ اور قابل رسائی طریقے سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے تاکہ افراد کو ان کی آواز سنی جانے کا موقع فراہم کیا جا سکے۔NAT پورے یورپ میں مؤثر ہم آہنگی، معلومات کے اشتراک، قدر پیمائی، موازنے اور تجزیے کی اجازت دے گا۔

اصول

  1. انسانی حقوق:NAT کو انسانی حقوق کے فروغ میں سہولت فراہم کرنے کا ایک آلہ تسلیم کیا جاتا ہے۔اس ٹول کا مقصد میڈیکل پر مبنی اسکریننگ ٹیسٹ کے طور پر نہیں بلکہ انسانی حقوق پر مبنی ٹول کے طور پر ہونا چاہیے جو معذور افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے اصولوں (UNCRPD)پر عمل کرتا ہے جہاں فرد کی ضروریات اور ترجیحات معذوری کے تئیں رویوں کا بنیادی مرکز ہیں۔
  2. کثیر جہتی نقطہ نظر: NAT کو ممکنہ حد تک قابل رسائی اور صارف دوستانہ طریقے سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔یہ نقطہ نظر یقینی بناتا ہے کہ مختف پیشہ ورانہ پروفائلز اپنے روزمرہ کے کام میں NAT کو اپنا سکتے اور استعمال کر سکتے ہیں۔جو لوگ ’معذوری‘ اور ’ہجرت‘ کے علاقوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں کیونکہ NAT کے اصولوں اور عام طور پر AMiD پروجیکٹ کے ذریعے ان سے رجوع کیا جاتا ہے، براہ کرم AMiD تربیتی ماڈیول پر ایک نظر ڈالیں۔.
  3. انسان پرست: NAT میں شامل سوالات کو ایک غیر محدود طریقے سے بیان کیا جاتا ہے۔یہ تارک وطن کو زیادہ ’براہ راست‘ قسم کے سوالوں کا جواب دینے کا دباؤ محسوس کیے بغیر اپنی ضروریات اور خواہشات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔اس سے تارک وطن زیادہ دوستانہ ماحول میں پرسکون محسوس کرے گا جو انہیں کم محتاط طور سے اپنی ذاتی کہانیاں سنانے کی اجازت دے گا۔

ضروریات کی تشخیص کے ٹول کا کیا مقصد ہے؟

مہاجروں اور پناہ گزینوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کے نتیجے کے طور پر یورپی یونین کا آبادیاتی تناظر بتدریج متنوع ہوتا جا رہا ہے، جس میں ایک اہم اقلیت معذور افراد ہیں۔معذور افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق، ’معذور افراد میں وہ لوگ شامل ہیں جن میں طویل مدتی جسمانی، ذہنی، فکری یا حسی خرابیاں ہیں جو مختلف رکاوٹوں کے ساتھ مل کر دوسروں کے ساتھ مساوی بنیاد پر معاشرے میں ان کی مکمل اور مؤثر شرکت میں خلل پیدا کر سکتی ہیں (UNCRPD, 2006، آرٹیکل 1، صفحہ (4۔

AMiD پروجیکٹ معذور مہاجرین کی تشخیص میں یورپی یونین کے مشترکہ طرز عمل کو منظم کرنے میں سہولت فراہم کرے گا، مقامی حکام اور غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے مابین تعاون کو بہتر بنائے گا۔

یہ ٹول کیوں تیار کیا گیا تھا؟

NAT ایک تعاملی پلیٹ فارم ہے جو یورپی یونین میں آنے پر، معذور مہاجرین کی شناخت کرتا ہے۔NAT کے مقاصد مندرجہ ذیل ہیں:

  • غیر سرکاری تنظیموں(NGOs) اور مقامی حکام کو یورپی یونین میں معذور مہاجرین کے مناسب ردعمل کی تشخیص کرنے اور مدد کرنے کے لیے با اختیار بنانا۔
  • ان کے رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنانا، کیونکہ پناہ کے طریقہ کار اور/یا استقبالیہ عمل کے کسی بھی مرحلے میں اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • مہاجرین اور/یا معذور افراد کے ساتھ کام کرنے والے کثیر جہتی پیشہ ور افراد کے علم اور ردعمل میں اضافہ کرنا۔
  • مناسب سپورٹ سروسز تک رسائی کو یقینی بنانا۔

NAT کو معذور افراد کے حقوق پر اقوام متحدہ کے کنونشن، استقبال کی شرائط کی ہدایت (2013/33EU) اور پناہ گاہ کے طریقہ کار کی ہدایت (2013/32/EU) کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عمل درآمد میں یورپی یونین اور یورپی یونین کے رکن ممالک کی حمایت کے لیے تیار کیا گیا ہے:

  • بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست کیے جانے کے بعد مناسب وقت کے اندر شناخت کی جانی چاہیے، اور یہ عمل جاری رہنا چاہیے (آرٹیکل 22 RCD ری کاسٹ اور آرٹیکل 24 APD ری کاسٹ)۔
  • رکن ممالک اس کے بعد اس ذمہ داری کے تحت آتے ہیں کہ وہ خصوصی استقبال کی حمایت (آرٹیکل 21 RCD ری کاسٹ) اور خصوصی طریقہ کار کی ضمانتوں (بیان 29 APD ری کاسٹ) کی ضرورت والے درخواست دہندگان کی مخصوص صورتحال کو مد نظر رکھیں۔ٹول کو رکن ممالک کے ذریعے ایک زیادہ جامع شناخت کے طریقہ کار کے فریم ورک میں شامل کیا جا سکتا ہے۔اس کے استعمال کے طریقے قومی سیٹ اپ اور ضروریات پر منحصر ہوں گے۔(ماخذ لیا گیا:IPSN ٹول)۔

اس ٹول کا استعمال کسے کرنا چاہیے؟

ذمہ دار کارکن
اصطلاح ’ذمہ دار کارکن‘ عام طور پر ان تمام لوگوں کو شامل کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو بین الاقوامی تحفظ کے لیے انٹرویو کے طریقہ کار کے دوران کسی درخواست دہندہ کے ساتھ ممکنہ طور پر شامل ہو سکتے اور ان سے بات چیت کر سکتے ہیں۔مثال کے طور پر، اصطلاح میں رجسٹریشن کے افسران، استقبالیہ افسران، سماجی کارکن، تعین کرنے والی اتھارٹی کے کیس افسران، مہاجرین کے ساتھ براہ راست کام کرنے والا فرنٹ لائن کا عملہ، غیر سرکاری تنظیموں (NGOs) کے مینیجرز/منتظمین، سرکاری ملازمین، رضاکاران، وغیرہ شامل ہو سکتے ہیں۔ اس ٹول کو استعمال کرنے کے لیے طب، نفسیات اور دیگر متعلقہ شعبوں میں ماہر علم کی ضرورت نہیں ہے۔ٹول کو خاص طور پر معذور افراد کی شناخت کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اور اس وجہ سے شناخت صرف ابتدائی ہو سکتی ہے اور فالو اپ کے لیے کسی ماہر کا حوالہ دیے جانے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔مزید یہ کہ ٹول کو ایک واحد ذمہ دار کارکن کا حوالہ دیا جاتا ہے اور اس طرح مختلف شعبوں سے دیگر ماہرین کی ایک بڑی تعداد کو شامل کرتے ہوئے شناخت اور حمایت کا ایک کثیر جہتی نقطہ نظر انتہائی مجوزہ ہے اور اچھے طرزعمل کے طور پر اسے فروغ دیا جا سکتا ہے۔بین الاقوامی تحفظ کے لیے درخواست دہندگان کے ساتھ رابطے میں یہ کسی دوسرے پریکٹیشنر کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔انٹرویو کرنے والے کی طرف سے دی گئی کسی گمراہ کن یا غلط معلومات کے لیے کارکن کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

ٹول کے مختلف حصوں کا استعمال کیسے کریں؟

ہم نے ٹول کو بنیادی طور پر درخواست دہندگان کے لیے زیادہ جامع اور انسان پرست انداز میں شناخت کے عمل پر عمل درآمد اور مدد کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔زیر غور معاملہ، آپ کے پاس پہلے سے موجود معلومات کی قسم، اور شناخت کے مقصد کی بنیاد پر، NAT کو استعمال کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔NAT کا فوکس شناخت کے عمل سے گزرنے والے درخواست دہندگان کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے اور دستیاب خدمات کے ذریعے ان کی مدد کرنے دونوں پر ہوتا ہے۔لہذا، اشارہ کار کے استعمال کرنے کو عام طور پر 'مرحلہ ایک' کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ سب سے پہلے، براہ کرم خود کو ٹول سے روشناس کرنے کا موقع حاصل کریں۔اس مرحلے کے دوران، ایک ذمے دار افسر کے طور پر، درخواست گزار سے کم باضابطہ انداز میں رابطہ کرتے ہوئے انٹرویو کے لیے دوستانہ ماحول بنانے کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔مثال کے طور پر، انہیں آزادانہ طور پر خود کو ظاہر کرنے کا موقع دینے کے لیے آپ ان کی ذاتی کہانی (سوال 1) کے بارے میں پوچھ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ، یہ نوٹ کرنا بھی اہم ہے کہ فراہم کردہ سبھی سوالات پوچھنا ضروری نہیں ہے۔مثال کے طور پر، اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے درخواست دہندہ کی ذاتی کہانی کے بارے میں ضروری معلومات جمع کر لی ہیں یا اگر درخواست دہندہ اضافی معلومات فراہم کرنے پر آمادہ نہیں ہے تو آپ ایک سوال چھوڑ سکتے اور ”اگلا“ بٹن پر کلک کرکے اگلے سوال پر جا سکتے ہیں۔

اس کے بعد معاملے کے بارے میں آپ کی جمع کی گئی معلومات، آپ کے پاس پہلے سے موجود دیگر معلومات اور آپ کے موجودہ علم اور تجربے کی بنیاد پر آپ کو ہر ایک اشارہ کار سے گزرتے ہوئے اور ایک حتمی رپورٹ تیار کرنے کے ذریعے ایک تشخیص انجام دینی ہوگی ('مرحلہ 2')۔ پناہ کے سسٹم میں آپ کے کردار کی بنیاد پر، پھر آپ درخواست دہندہ کی سب سے مناسب مدد کے لیے ٹول میں فراہم کردہ لسٹ میں سے ایک متعلقہ تنظیم کی تجویز دے سکتے ہیں ('مرحلہ 3')۔

براہ کرم پورے عمل کے حصے کے طور پر انٹرویو کے اختتام پر درخواست دہندہ سے پوچھ گچھ کرنے کو یقینی بنائیں ('مرحلہ 4')۔

شناخت اور تشخیص انفرادی بنیاد پر ہونی چاہیے۔ یہ ٹول معذور افراد کی شناخت کرنے اور شناخت کے عمل کے دوران عملی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔لہذا، اس کا مقصد درخواست دہندہ کو مخصوص زمرے میں تفویض کرنا یا ممکنہ ضروریات کے لیے ایک ہک عمومی جواب فراہم کرنا نہیں ہے، بلکہ صارف کو ایک عمل میں رہنمائی کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اس بات کو یقینی بنا سکے کہ مخصوص درخواست دہندہ کی انفرادی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے، اور ان کی مدد کے لیے ایک مناسب تنظیم تجویز کی گئی ہے۔ایک صارف کے طور پر آپ کی ضروریات کی بنیاد پر اور اس بات پر کہ آیا شناخت پہلے ہی ہو چکی ہے، آپ سوالات (اشارہ کار) کا استعمال کر سکتے ہیں یا اپنی دلچسپی کے مطابق براہ راست متعلقہ زمرے اور مخصوص سپورٹ مرحلے تک رسائی کر سکتے ہیں۔

پرنٹ کے قابل رپورٹ: جب آپ کو محسوس ہو کہ آپ نے تمام ضروری معلومات جمع کر لی ہیں، تو آپ رپورٹ کو محفوظ یا پرنٹ کر سکتے ہیں جس میں شناخت کی معلومات کا خلاصہ کیا جاتا ہے اور کی جانے والی امکانی کاروائیوں کا خاکہ پیش کیا جاتا ہے۔

پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں۔

Amif EU disclaimer

This website was funded by the European Union’s Asylum, Migration and Integration Fund. The content represents the views of the author only and is his/her sole responsibility. The European Commission does not accept any responsibility for use that may be made of the information it contains. Project Number: [AMIF-2016-AG-INT-776055] Privacy Policy

Copyright © 2018 - AMiD Project